16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نےگواہاٹی میں اعلی سطحی میٹنگوں کے دوران شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد کا اعلان

प्रधानमंत्री ने क्रमवार उच्चस्तरीय बैठकों में उत्तर-पूर्वी राज्यों में बाढ़ की स्थिति की समीक्षा की, 2000 करोड़ रुपए से अधिक सहायता राशि की घोषणा की
Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سیلاب سے متاثرہ شمال مشرقی ریاستوں میں راحت، باز آباد کاری، تعمیر نو اور سیلاب کو کم کرنے کے اقدامات کے لئے 2 ہزار کروڑ روپے کے راحت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اعلی سطح کی میٹنگوں کے اختتام پر کیا گیا جہاں وزیراعظم نے ان ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال اور راحتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے آسام، اروناچل پردیش، منی پور اور ناگالینڈ کی صورتحال پر الگ الگ تفصیلی جائزہ میٹنگیں کیں۔ ان میٹنگوں میں متعلقہ ریاستوں کے وزرا اعلی اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میزورم کے وزیراعلی کی طرف سے ایک میمورنڈم موصول ہوا جو ذاتی طور پر میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

اکیلے بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے 1200 کروڑ سے زیادہ روپے دیئے جائیں گے۔ یہ رقم سڑکوں ، شاہراہوں، پلوں اور نقصان ہوئے دیگر بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ان کی مرمت کرنے کے علاوہ رکھ رکھاؤ پر خرچ کیا جائے گا۔ 400 کروڑ روپے برہمپتر دریا کے پانی کی گنجائش کو بہتر بنانے کے لئے فراہم کیا جائیں گے جو سیلاب کنٹرول میں مدد دیں گے۔

رواں مالی سال میں مرکزی حکومت نے ایس ڈی آر ایف کے مرکزی حصے کے طور پر 600 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں سے 345 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کردیئے گئے ہیں اور باقی رقم راحت اور باز آباد کاری کام میں ریاستوں کو مدد دینے کے لئے فوری طور پر جاری کئے جائیں گے۔

مرکزی حکومت ایک مطالعہ کرنے کے لئے 100 کروڑ روپے بھی فراہم کرے گا تاکہ خطے میں موجودہ سیلاب کے مقررہ وقت میں طویل مدتی حل تلاش کرنے کی سمت میں کوششیں تیز کرسکے۔

شمال مشرقی خطہ ہندوستان کا زمینی رقبے کا 8 فیصد ہے اور یہ ملک کے آبی وسائل کا ایک تہائی ہے۔ مرکزی حکومت خطے کے زبردست آبی وسائل کے مناسب بندوبست کے لئے حکومت ہند اور ریاستوں کی مختلف وزارتوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے گا۔

وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ کے تحت سیلاب میں مرنے والے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی گئی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More