19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ،آیوشمان بھارت کےتحت ہیلتھ ایشیو رنس پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، مئی ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  آیوشمان بھارت کے تحت   صحت عامہ سے متعلق  شاندار ہیلتھ ایشیورنس  پروگرام    کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم موصوف کو  اس پروگرام کی  تیاریوں   سے واقف کرایا گیا ۔ ان تیاریوں میں   ہیلتھ ایشیورنس پروگرام   کے بے روک اور خیر وخوبی سے آغام کے لئے  ریاستی سرکار وں سے مشورے بھی شامل ہیں ۔

اس اسکیم کے تحت  ہرکنبے کو پانچ لاکھ روپے تک کے بیمے کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔ اس اسکیم میں  دس کروڑسے زائد غریب اور کمزور  کنبے شامل کئے جائیں گے ۔

وزیراعظم نے اس موقع پر غربیو ںاور سماج کے حاشئے پر پڑے لوگوں کو  اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے پر زور دیا ۔ صحت اور خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت  ، نیتی آیوگ  اوروزیراعظم کے دفتر  نے  اس اسکیم کے  مختلف پہلوؤں  کی تفصیلات وزیراعظم کو   فراہم کرائیں ۔

یاد رہے کہ  پچھلے ماہ امبیڈ کرجینتی کے موقع پروزیراعظم نے بیجا پور اور چھتیس گڑھ جیسے   توقعاتی اضلاع میں  آیوشمان بھارت کے تحت   پہلے ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر  ز کا افتتاح کیا تھا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More