نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آر بی آئی کی جانب سے کئے گئے اعلانات کی ستائش کرتےہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے لکویڈیٹی میں اضافہ ہوگا اور قرض کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگی۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ آر بی آئی کی جانب سے @RBI کے ذریعے جو اعلانات کئے گئے ہیں، ان کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر لکویڈیٹی کی صورتحال بہتر ہوگی اور قرض سپلائی میں اضافہ ہوگا۔ ان اقدامات سے ہمارے چھوٹے کارباریوں، ایم ایس ایم ای اور کاشتکاروں اور ناداروں کو بھی مدد ملے گی۔ اس کے ذریعےریاستوں کو ڈبلیو ایم اے حدود بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
Today’s announcements by @RBI will greatly enhance liquidity and improve credit supply. These steps would help our small businesses, MSMEs, farmers and the poor. It will also help all states by increasing WMA limits.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 17, 2020