نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم ویلّور پر سی آر پی ایف کے جوانوں کو سلامی دی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا ‘‘سی آر پی ایف کی شجاعت اور بہادری کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے اور یہ بہت مشہور ہے۔ سی آر پی ایف کے یوم ویلور پر آج میں انہیں سلام کرتا ہوں اور 1965 میں گجرات کے سردار پٹیل پوسٹ (چوکی) پر ہمارے سی آر پی ایف عملے کی شجاعت اور بہادری کو یاد کرتا ہوں۔ ان بہادر شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی بھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے‘‘۔
The courage of @crpfindia is widely known. On CRPF Valour Day today, I salute this brave force and remember the bravery of our CRPF personnel in Gujarat’s Sardar Patel Post in 1965. The sacrifices of the brave martyrs will never be forgotten.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 9, 2020