وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آنجہانی گوپال کرشن گوکھلے کو ان کے یوم پیدائش کی یادگار کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی خراج عقیدت کے پیغام میں کہا کہ آج ہم عظیم مجاہد آزادی آنجہانی گوپال کرشن گوکھلے کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کررہے ہیں۔ آنجہانی گوپال کرشن گوکھلے بے پناہ عقل و خرد اور ذہانت کے حامل ایک یادگار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے تعلیم اور سماجی بااختیاری کے میدان میں یادگار خدمات انجام دی تھیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے ملک کی تحریک آزادی میں بھی مثالی قاعد کی حیثیت سے ناقابل فراموش خدمات انجام دی تھیں۔
Remembering Gopal Krishna Gokhale on his birth anniversary. A remarkable personality blessed with immense wisdom, he made outstanding contributions towards education and social empowerment. He also provided exemplary leadership to India’s freedom movement.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 9, 2020