نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آزمودہ کار ششی کپور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ‘‘ ششی کپور کی اداکاری کا تنوع ان کی فلموں اور یہاں تک کہ تھیٹر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بڑی لگن کے ساتھ اس تنوع کو فروغ دیا۔ ان کی شاندار اداکاری کو آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ مجھے ان کے انتقال سے بڑا صدمہ پہنچا ہے۔ ان کے افراد خاندان اور شائقین کے لئے میری طرف سے تعزیت کا اظہار ہے’’۔