18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے آنجہانی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر سلام عقیدت پیش کیا

وزیراعظم نے آنجہانی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر سلام عقیدت پیش کیا
Urdu News

نئی دہلی۔23؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آنجہانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر سلام عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے سلام عقیدت کے پیغام میں کہا ، ’’میں آنجہانی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی شجاعت نے ہندوستان کو نوآبادیات کے شکنجے سے آزاد کرانے میں زبردست کردار ادا کیا تھا۔ نیتاجی بہت عظیم دانشور تھے ، انہوں نے ہمیشہ سماج کے کمزور طبقوں کی فلاح اور ان کے مفادات پر توجہ مرکوز کی۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میری سرکار کو نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلق فائلوں کو عام کرنے کا موقع حاصل ہوا اور صدیوں سے موردالتوا میں پڑے ایک اہم مطالبے کی تکمیل ہوسکی۔ ‘‘

وزیراعظم نے مزید کہا کہ،’’ آنجہانی نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلق فائلیں http://www.netajipapers.gov.in  ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Related posts

13 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More