نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آیوشمان بھارت کے تحت صحت سے متعلق یقین دہانی کے پروگرام کے آغاز کے لیے تیاریوں کا آج جائزہ لیا۔
اس اسکیم کے تحت فی کنبہ صحت سے متعلق پانچ لاکھ روپے تک کی مدد دی جائے گی۔ مذکورہ کا اسکیم کا مقصد 10 کروڑ غریب اور کمزور کنبوں کا احاطہ کرنا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزات ، نیتی آیوگ اور وزیراعظم کے دفتر کے اعلیٰ حکام نے اسکیم کے مختلف پہلوؤں بشمول ریاستوں میں تیاری اور اسکیم سے متعلق ٹکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کو بتایا۔
یکم اپریل کو امبیڈکر کی سالگرہ کے موقعے پر وزیراعظم نے ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سینٹر کا چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں آیوشمان بھارت کے تحت افتتاح کیا تھا۔