18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے اپنی فٹنس ویڈیو شئیر کی: آئی پی ایس افسران کو فٹنس چنوتیوں کے لیے نامزد کیا

Urdu News

نئی دہلی؛ وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے، وراٹ کوہلی کے ذریعے پیش کی گئی  فٹنس چنوتیوں کو  تسلیم  کرتے  ہوئے  آج ، اپنا فٹنس ویڈیو شئیر کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ صبح کے وقت میں جو کسرتیں کرتا ہوں یہاں ان کی جھلک پیش ہے۔  یوگا کے علاوہ میں پانچ فطری عناصر یعنی، زمین، پانی، آگ، ہوا اور آسمان پر مشتمل پنچ تتؤوں کے ٹریک پر پیدل چلتا ہوں۔  یہ از حد خوشگوار اور توانائی بخش محسوس ہوتا ہے۔ میں سانس کی کثرت بھی کرتا ہوں۔ # ہم فٹ تو انڈیا فٹ۔

 میں ہر ایک ہندوستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دن کا کچھ حصہ فٹنس کے لیے وقف کرے۔

آپ چند کسرتیں اپنالیں ، جنھیں آپ آسانی سے کر سکیں اور آپ پائیں گے کہ یہ آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائے گی۔

# فٹنس چنوتی # ہم فٹ تو انڈیا فٹ’’

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2018/jun/i201861301.mp4

فٹنس کی چنوتی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعظم نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب ایچ ڈی کمارا سوامی، ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی محترمہ منیکا بترا اور مکمل آئی پی ایس برادری خصوصاً وہ افسران جو چالیس برس کی عمر سے تجاوز کرچکے ہیں، انہیں فٹنس چنوتی اپنانے کی تلقین کی۔

‘‘مجھے درج ذیل افراد کو  # فٹنس چنوتی کے لیے نامزد کرتے ہوئے مسرت ہورہی ہے:

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی

بھارت کے لیے باعث فخر اور 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ تمغات حاصل کرنے والی منیکا بترا

بہادر آئی پی ایس افسران کی پوری برادری خصوصاً چالیس برس کی عمر سے تجاوز کرنے والے افسران۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More