نئی دہلی، ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران اور عراق میں آئے زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ’’ میری تمام تر ہمدردیاں ایران اور عراق کے کچھ حصوں میں آئے المناک زلزلے میں جان عزیز سے محروم ہونے والو ں کے ساتھ ہیں ۔ میں اس زلزلے میں زخمی ہونے والوں کے جلد شفایات ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘