11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ایوارڈ یافتگان کو نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 ایوارڈز دیئے

Urdu News

نئی دہلی،  وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 ایوارڈز یافتگان کو ایوارڈ ز دیئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے  کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول  کے قومی سطح کے فائنل کا  کل نئی دہلی میں اختتام ہوا۔ قومی سطح کے مقابلے کے ایوارڈ یافتگان کے مہاراشٹر کے  شویتا عمرے( پہلی پوزیشن)،  کرناٹک کی انجناکشی ایم ایس(دوسری پوزیشن) اور بہار کی ممتا کماری( تیسری پوزیشن) ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ ایپ‘‘ کھیلو انڈیا ’’ کا بھی اجرا کیا۔ اس ایپ کا دوسری چیزوں کے علاوہ ملک میں کھیل کود کی سہولیات اور گراؤنڈ کاپتہ لگانے ان کی دستیابی، کھیل کود کے ضابطوں اور کسی بھی شخص فٹنس کی سطح کی جانچ کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

اس موقع پر تقریب کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز اطلاعات و نشریات کے وزیرمملکت( آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور( سبکدوش) نے کہا کہ وزیراعظم نے یوتھ پارلیمنٹ کے انعقاد کی ترغیب دی تھی۔ جو نوجوانوں کو اپنے خیالات و نظریات پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں کھیل کود کے فروغ کے لئے پوری مدد کی ہے۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019  ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے تحت نہرو یوا کیندر سنگٹھن( این وائی کے ایس) اور نیشنل سروسز اسکیم(این ایس ایس) کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقدہ کیا گیا تھا۔ضلعی، ریاستی، قومی سطح کی یوتھ پارلیمنٹوں میں شرکت کے لئے 18 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کو دعوت دی گئی تھی۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019  کاانعقاد ضلعی اور ریاستی سطحوں پر ہوا تھا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ (ڈی وائی پی) کے شرکاء کے انتخاب دو اسکرننگ کے عمل کے ذریعہ یعنی 24 سے 28جنوری کے درمیان پورے ملک کے مجوزعہ 471 اضلاع میں نوڈل اداروں میں منعقدہ ڈیجیٹل اور واک ۔ان اسکرننگ کے ذریعہ ہوا تھا۔ اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ(ایس وائی پی) میں ہر ایک ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے جیوری کے ذریعہ شرکاء میں سے تین بہترین  مقررین کاانتخاب کیا گیا۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ(این وائی پی) میں ہر ایک ایس وائی پی کے شرکاء میں سے دو بہترین مقررنین کا مقرر کے طور پر انتخاب ہوا۔ این وائی پی کے لئے 56 فائنل کنسٹینٹس کے لئے 5 سے7 فروری کے دوران کم و پیش 28 اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کاانعقاد ہواتھا۔تمام سطحوں پر یوتھ پارلیمنٹ کے ذریعہ 50 ہزار سے زائد نوجوانوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More