19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے بھوپندر پٹیل کو گجرات کے وزیراعلیٰ کاحلف لینے پر مبارکباد دی

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جناب  بھوپندر پٹیل کو مبارکباد پیش کی  ہے۔ انہوں نے وجے روپانی جی کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پانچ برسوں کے دوران بطور وزیراعلی وجے روپانی جی نے بہت سے عوام دوست اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انتھک محنت اور جدو جہد کی ہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ:

” گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بھوپندر بھائی کو مبارکباد۔ میں انہیں  برسوں سے جانتا ہوں اور ان کے شاندار مثالی اور نمایاں  کاموں کو بھی  دیکھا ہے ،خواہ بی جے پی کے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں ان کی خدمات ہوں یا شہری انتظامیہ اور معاشرے کی خدمت کرنے میں ان کا مثالی کام ہو۔ وہ یقینی طور پر گجرات کی ترقی کی رفتار کو تقویت بخشیں گے۔ @Bhupendrapbjp

بطور وزیراعلی اپنے پانچ برسوں کے دوران وجے روپانی جی نے بہت سے عوام دوست اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انتھک محنت کی۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں عوامی خدمت میں اپنی شراکت داری جاری رکھیں گے۔ @vijayrupanibjp “

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More