نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے بہار میں سڑک حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہار کے ارریا میں سڑک حادثہ کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر انہیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سوگوار کنبو ں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔