17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے جموں وکشمیر میں سرحد پر بہادروں یعنی اپنے کنبے کے ساتھ دیوالی منائی

Urdu News

نئی  دہلی۔ اپنی پہلی مدت کار میں قائم کی گئی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آج جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی برّی فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔  وزیراعظم کے ذریعے  جموں وکشمیر میں فوجی ٹکریوں کے ساتھ  مبارک تیوہار  منانے کا یہ تیسرا موقع ہے۔

وزیراعظم نے  راجوری میں واقع ’ہال آف فیم‘ کاملاحظہ کیا اور  ان بہادر سپاہیوں اور  شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے راجوری اور پونچھ سیکٹر کے تحفظ   کیلئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔  انہوں نے ’ہال آف فیم‘ کو  پراکرم بھومی ، پریرنا بھومی، پون بھومی قرار دیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے بھارتی فضائیہ کے فضائی سورماؤں سے ملاقات کرنے کی غرض سے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا بھی معائنہ کیا۔

سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر کس وناکس اپنے کنبے کے ساتھ دیوالی کا تیوہار منانے کیلئے  طول وعرض کا سفر کرتا ہے اور اسی طریقے سے وزیراعظم نے بھی  اپنے کنبے کے ساتھ  جو مسلح دستوں کے بہادر جوانوں پر مشتمل ہے، تیوہار منانے کیلئے سفر کیا ہے۔

وزیراعظم نے  27 اکتوبر 1947 کو مسلح دستوں کے ذریعے  پیش کی گئی عظیم قربانی  کا ذکر کیا ، انہوں نے کہا کہ  اسےپیدل فوج  کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ بھارتی دفاعی دستوں کی شجاعت کی ستائش کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کیلئے  یہ چیز ممکن بنائی ہے کہ وہ ایسے فیصلے لے سکے جنہیں اب تک ناممکن خیال کیاجاتا تھا۔  انہوں نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں  افواج کی جرأت اور ہمت کو نمایاں کرکے پیش کیا۔ انہوں نے  ان کی زبردست خدمات کے لئے  ملک کی عوام کی جانب  سے  ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کے تعاون کے تئیں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے    حکومت نے  راجدھانی میں  قومی وار میموریل  قائم کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ قومی وار میموریل دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شہری فوجی دستوں کے تعاون کو کس قدر احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے  حکومت کی جانب سے بھارتی دفاعی دستوں کو مستحکم بنانے اور ان کی جدید کاری کیلئے کیے جارہے اقدامات  کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سپاہیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرنے کیلئے عہد بند ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More