19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے جناب ایم وینکیا نائیڈو کا نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ پر ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر منعقدہ کتاب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کیا

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب ایم وینکیا نائیڈو کے نائب صدر جمہوریہ کے عہدے پر ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر منعقدہ کتاب –’موونگ آن، موونگ فارورڈ – اے ایئر  اِن آفس‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے نائب صدر جمہوریہ کو کتاب کی پہلی جلد بھی پیش کیا۔

اس موقعے پر بولتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہا کہ انہیں کئی سال جناب ایم وینکیا نائیڈو کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ہمیشہ ہی دیگر سبھی باتوں سے اوپر کام پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کو جو بھی ذمہ داری دی گئی، اس کو انہوں نے انتہائی محنت کے ساتھ پورا کیا اور اس کردار کے ساتھ آسانی سے  تال میل بٹھا یا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناب ایم وینکیا نائیڈو تقریباً 50 سالوں سے عوام زندگی میں رہے ہیں – 10 سال طلبا  کی سیاست میں اور 40 سال ریاستی اور قومی سیاست میں۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کے پاس سبھی زمرے کے لوگوں کے ساتھ گھل مل جانے کی صلاحیت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈسپلن میں بھی  رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کو جو بھی ذمہ دی گئی، انہوں نے اسے ایک ویژنری قیادت  پیش کی۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ دیئے گئے کام کے ساتھ مکمل انصاف ہو، وہ بہترین  ماہرین کی خدمات لیتے ہیں۔

وزیراعظم نے یاد دلایا، جب سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی جناب ایم وینکیا نائیڈو کو اپنے کابینہ میں شامل کرنا چاہتے تھے، اس وقت جناب نائیڈو نے دیہی ترقیاتی وزارت کا پورٹ فولیو دیئے جانے کی گزارش کی تھی۔ جناب ایم وینکیا نائیڈو دل سے ایک کسان ہیں اور کسانوں اور زراعت کے بہبود کے تئیں سنجیدہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صرف جناب ایم وینکیا نائیڈو کی کوششوں کی وجہ سے ہی وزیراعظم دیہی سڑک منصوبہ وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سیاسی مباحثہ صرف ریل گاڑیوں کے اسٹاپیج کے ارد گرد ہی مرکوز رہتا تھا، جناب نائیڈو نے یہ یقینی بنایا کہ لیڈر سڑکوں اور رابطہ کے دیگر ذرائع کے متعلق بھی سوچیں۔

وزیراعظم نے نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کے ہنر اور ان کے ذریعے استعمال کیے جانے والے جملوں کی ستائش کی، چاہے وہ انگریزی ہو یا پھر تلگو۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل قدر ہے کہ نائب صدر جمہوریہ نے اپنی ذمہ داری کے دوران پہلے سال کے متعلق ایک طرح کا رپورٹ کارڈ پیش کیا ہے جس میں پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر دونوں ہی جگہوں پر کیے گئے ان کے وسیع کاموں کیتفصیل شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More