نئی دہلی۔؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے تین سال مکمل ہونے پر اس تاریخی مالی شمولیت پہل قدمی سے استفادہ کرنے والے تمام مستفیدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج جن دھن یوجنا کے تین برس مکمل ہوگئے ہیں، میں کروڑوں افراد خصوصاً ناداروں کو، جنہوں نے اس پہل قدمی سے استفادہ کیا ہے، مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جن دھن انقلاب ایک تاریخی لمحہ ہے جس کے ذریعے نادار، دبے کچلے اور حاشیے پر زندگی گزارنے والے افراد کو مالی لحاظ سے قومی دھارے میں لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
جن دھن یوجنا ، سماجی تحفظاتی اسکیموں، مدرا اور اسٹینڈ اپ انڈیا کے ذریعے ہم نے لاکھوں افراد کی توقعات کو پرواز دی ہے۔
ناداروں اور حاشیے پر زندگی گزارنے والے افراد کی زندگیوں میں کوالٹی کے لحا ظ سے تبدیلی لانے کی ہماری کوششیں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔