23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیر اعظم جناب نریندر  مودی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

ویٹ لفٹنگ مقابلے میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں رگالا وینکٹ راہل کے گولڈ میڈل جیتنے پر فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ویٹ لفٹر کی غیرمعمولی کامیابیاں  مزید نوجوانوں میں ویٹ لفٹنگ  کے تئیں دلچسپی پیدا کریں گی۔

خواتین کے 69 کلوگرام کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی کھلاڑی پونم یادو کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ میں  پونم یادو  کا شوق اور سچی لگن قابل تحسین ہیں۔ نشانے بازوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نشانے باز 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے نشانے بازی کے مقابلوں میں مخصوص حیثیت حاصل کر رہے ہیں۔ منو بھاسکر کی غیرمعمولی پیش رفت مسلسل جاری ہے اور انہوں نے خواتین کے  10 میٹر کے ایئر  پسٹل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کو سرخرو کیا ہے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

خواتین کے 10 میٹر کے ایئر پسٹل مقابلے میں حنا سدھو کے گولڈ میڈل جیتنے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حنا سدھو کو مبارکباد اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

یاد رہے کہ ہونہار اور باصلاحیت نشانے باز روی کمار نے مردوں کے دس میٹر کے ایئر رائفلز نشانے بازی کے مقابلے میں برونز میڈل جیتا ہے۔ وزیراعظم نے روی کمار کی اس کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ روی کمار کی اس کامیابی پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔ اس جواں سال نشانے باز نے کھیل کود کے شعبے کی زبردست خدمت کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More