15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے سبھی کو’’ سووچھتا ہی سیوا ‘‘ تحریک کا حصہ بننے پر زوردیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے  ملک کے سبھی کو لوگوں کو ،’’سووچھتا ہی سیوا ‘‘   کی تحریک میں شامل  ہونے کے لئے زور دیا۔

          وزیراعظم نے کہا کہ 2 اکتوبر کو بابائے قوم آنجہانی مہاتما گاندھی  کے یوم پیدائش کی سالانہ تقریبات کا آغاز ہوگا۔   یہی وہ دن بھی ہے جس روز سووچھ بھارت مشن نے اپنے چار سال پورے کئے تھے اور اس تحریک  تحریک نے ایک عوامی تحریک کی شکل لے لی تھی۔اس کا مقصد آنجہانی مہاتما گاندھی کے صاف ستھرے ہندوستان کے خواب کی عملی تعبیر  پیش کرنا ہے ۔

          میں، سووچھ بھارت کے لئے کام کرنے والے تمام لوگوں کو سلام کرتا ہوں ۔ ’’سووچھتا ہی سیوا ‘‘ کی تحریک  15 ستمبر سے شروع ہوگی ۔ یہ بابائے قوم آنجہانی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کاایک عظیم طریقہ بھی ہے ۔

آئیے ہم  سب اس تحریک سے جُڑیں اور سووچھ بھارت  کے قیام کی کوششوں کو مستحکم بنائیں ۔ 15ستمبر کے صبح ساڑھے نو بجے ہم سب مل کر یہاں آئیں گے اور ’’سووچھتا ہی سیوا ‘‘   کی تحریک کا آغاز کریں گے ۔ میں  سووچھ بھارت مشن کو مستحکم بنانے کے لئے زمینی سطح پر انتہائی محنت اور جانفشانی کے ساتھ کرنے والے لوگوں سے گفتگو کا منتظر ہوں ، جس کے بعدسووچھتا یعنی صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More