17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے سری سدھ گنگامٹھ کا دورہ کیا، شری شری شیوکمارسوامی جی یادگاری میوزیم کا سنگ بنیا درکھا

Urdu News

وزیراعظم نے سری  سدھ گنگامٹھ کا دورہ کیا،  شری شری شیوکمارسوامی جی یادگاری میوزیم کا سنگ بنیا درکھا

نئی دہلی ،02جنوری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے ، کرناٹک  کے تمکورومیں واقع  سری سدھ گنگامٹھ کا دورہ کیااور شری شری شیوکمار سوامی جی یادگاری میوزیم کا سنگ بنیا د رکھا ۔

تمکورومیں سری سدھ گنگامٹھ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہاکہ یہ  ان کی خوش بختی ہے کہ وہ سال 2020کاآغازایسی مبارک سرزمین سے کررہے ہیں ۔ انھوں نے اس تمناکا اظہارکیاکہ سری سدھ گنگامٹھ کی مقدس توانائی سے ملک بھرکے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے ۔

انھوں نے کہاکہ ہم سب کو سوامی شری شری شیوکمارجی کے جسمانی طورپر غیرموجود ہونے کا احساس ہے ۔ میں نے ذاتی طورپریہ محسوس کیاتھا کہ ان کی معمولی نگاہ بھی متاثرکن  تھی ۔ ان کی متاثرکن شخصیت کی بدولت یہ مقدس جگہ دہائیوں تک سماج کو سمت دیتی رہی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ یہ خوش بختی کی بات ہے کہ مجھے شری شری شیوکمارجی کی یاد میں تعمیرہونے والے میوزیم کے سنگ بنیاد کا موقع مل رہاہے ۔ یہ میوزیم نہ صرف لوگوں کو تحریک دے گابلکہ سماج اورملک کو سمت دینے کا بھی کام کرے گا۔

  وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نئی توانائی اور  تجدیدشدہ  قوت کے ساتھ 21ویں صدی کی تیسری دہائی میں داخل ہوچکاہے ۔

  انھوں نے کہاکہ ملک کو یاد کرنا چاہیئے کہ کیسے گذشتہ دہائی کا آغاز ہوا ۔ اس  کے برعکس  انھوں نے کہاکہ 21ویں صدی کی تیسری دہائی کاتوقعات اور امنگوں کے مضبوط قدموں کے ساتھ آغاز ہوا۔

انھوں نے کہا یہ توقعات ایک جدید ہندوستان کے لئے ہیں ۔یہ توقعات نئے خوابوں کی ہیں ۔ یہ ملک کی بہنوں اور بیٹیوں کی توقعات ہیں ۔ یہ توقعات  ملک کے غریبوں ، دبے کچلوں ، محروموں ،سوگواروں ، پسماندہ لوگوں اور  قبائلیوں کی ہیں ۔

یہ توقعات ہیں ہندوستان کو ایک خوش حال ، اہل اور  ہرطرف محیط عالمی طاقت کے طورپردیکھنے کی ہے۔ اب یہ ہرہندوستانی کا مزاج بن گیاہے کہ مسائل ہمیں وراثت ملے ہیں ، ان کا حل نکلناچاہیئے ۔ سماج کے اندرسے جو یہ پیغام آرہاہے وہ ہماری حکومت کو بھی تحریک اور حوصلہ دیتاہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ لوگ پاکستان سے بھا ک کر ہندوستان اپنی زندگیاں بچانے کے لئے آئے ، اپنی بیٹیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے آئے ۔

 انھوں نے مزید کہاکہ ہرملک کے ہرشخص کے اندرایک سوال ہے کہ لوگ پاکستان کے خلاف کیوں نہیں بولتے اوراس کے بجائے ان لوگوں کے خلاف  مظاہرے  کئے جارہے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ لوگ جو ہندوستان کی پارلیمنٹ کے خلاف  احتجاج کررہے ہیں اگرآپ کو    احتجاج کرنا ہے توآپ گذشتہ 70برسوں کے دوران پاکستان کی ظلم وزیادتی کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں ۔ اب ضرورت اب اس بات کی ہے کہ پاکستان کی اس کارروائی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیاجائے ۔ اگرآپ کو نعرے لگانے ہیں تو  پاکستان میں جس طرح اقلیتوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی جارہی ہے اس سے متعلق نعرے لگائیں ۔ اگرآپ کو جلوس نکالناہے توآپ ان ہندوؤ ں اوردلتوں کی حمایت میں جلوس نکالیں جن کا پاکستان میں استحصال ہواہے ۔

وزیراعظم نے تین قراردادوں میں سنت  سماج کے سرگرم حمایت کی درخواست کی ۔

پہلا، ہندوستان کی قدیم تہذیب کو پھرسے نافذ کرنے  کے لئے  جس میں ہرشخص کے فرائض اور ذمہ داریوں کو اہمیت دی گئی ہے ۔

دوسرا ، فطرت اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے

اورتیسراپانی کے تحفظ اور پانی کو جمع کرکے رکھنے کے تئیں عوامی بیداری میں تعاون کے لئے ۔

انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ سنتوں ، سنیاسیوں ، گرووں کو راہ راست کے ایک روشنی کے مینارکے طورپر دیکھاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More