نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اوڈوپی میں شری پیجاور مٹھ کے شری وشویش تیرتھ سوامی جی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔
جناب مودی نے کہا ہے’’اوڈوپی کے شری پیجاور مٹھ کے شری وشویش تیرتھ سوامی جی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اور ذہنوں میں زندہ رہیں گے جن کے لئے انہوں نے ہمیشہ رہنمائی کرنے والی روشنی کے طور پر کام کیا۔ خدمات اور روحانیت کے علمبردار کے طور پر انہوں نے زیادہ منصفانہ اور روادار سماج کے لئے مسلسل کام کیا، اوم شانتی۔
میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے بہت سے مواقع پر شری وشویش تیرتھ سوامی جی سے سیکھنے کو ملا۔ حال ہی میں ہماری ملاقات گرو پورنیما کے موقع پر ہوئی تھی جو ایک یادگار ملاقات تھی۔ ان کا بے عیب علم ہمیشہ نمایاں رہا۔ میرے خیالات ان کے بے شمار پیروکاروں کے ساتھ ہیں‘‘۔
I consider myself blessed to have got many opportunities to learn from Sri Vishvesha Teertha Swamiji. Our recent meeting, on the pious day of Guru Purnima was also a memorable one. His impeccable knowledge always stood out. My thoughts are with his countless followers. pic.twitter.com/sJMxIfIUSS
— Narendra Modi (@narendramodi) December 29, 2019