17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے شہری ہوابازی کی وزارت کی اسکیم اُڑان کی شروعات کی

وزیراعظم نے شہری ہوابازی کی وزارت کی اسکیم اُڑان کی شروعات کی
Urdu News

نئی دہلی،27؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج شملہ ہوائی اڈے سے شہری ہوابازی کی وزارت کے علاقائی رابطہ کی اسکیم اڑان یعنی اڑے دیش کا عام ناگرک کی شروعات کی۔ اس اسکیم کے تحت آج شملہ، نانڈیڈ اور کڑیا ہوائی اڈوں سے پروازوں کی شروعات ہوگی۔

وزیراعظم نے ہماچل پردیش کے بلاسپور میں ہائیڈرو انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے ایک ای-پلیٹ کی بھی نقاب کشائی کی۔

وزیراعظم نے شملہ ہوائی اڈے پر لوگوں سے خطاب کیا اور نانڈیڈ اور کڑیا میں لوگوں سے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مڈل کلاس طبقے کے لوگوں کی زندگی بدلی جارہی ہے اور ان کی آرزوئیں اور امیدیں بڑھتی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس لوگوں کو اگرصحیح موقع دیا جائے تو وہ بے حد اچھا کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ہوابازی کی صنعت میں بے پناہ مواقع ہیں۔ اُڑان یعنی اُڑے دیش کا عام ناگرک نامی اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر کو کسی زمانے میں چنندہ اور منتخب افراد کا سامان تصور کیا جاتا تھا لیکن اب یہ تصور بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہوابازی کی نئی پالیسی میں ہندوستانی عوام کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے سامان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 کے شہر ترقی کا انجن بنتے جارہے ہیں اور ان شہروں کے درمیان فضائی رابطے سے کا فی فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اُڑان اسکیم سے ہماچل پردیش میں سیاحت کے شعبے میں کافی مدد ملے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More