نئیدہلی؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں کو عالمی یوم صحت کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، ’’صحت مندی انسانی ترقی کی بنیاد ہے۔ اس عالمی یوم صحت کے موع پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ سبھی مکمل طور پر صحت مند رہیں اور ترقی کی نئی اونچائیوں کو پار کرتے رہیں۔
میں ’عالمی صحت کا احاطہ : سبھی کے لیے، سبھی جگہ‘ جیسے موضوع کا استقبال کرتا ہوں جس کا انتخاب عالمی ادارۂ صحت و دیگر نے کیا ہے۔ سبھی کے لیے صحت کے تحفظ کی تلاش نے ہی ہمیں آیوشمان بھارت منصوبہ بنانے کا حوصلہ دیاہے جو کہ دنیا میں سب سے بڑی صحت کی دیکھ بھال کا پروگرام ہے۔‘‘