وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کی جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا:
‘‘ لوک نائک جے پرکاش نارائن کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت، وہ ایک غیرمعمولی شخصیت کے حامل تھے۔ جنہوں نے بھارت کی تاریخ پرانمٹ چھاپ چھوڑی ہے۔ انہوں نے خود کو عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق پہل قدمیوں کے لئے وقف کردیا تھا اور وہ بھارت کی جمہوری اقدار کےتحفظ میں پیش پیش رہے۔ ہم نے ان کے نظریات سے شدید ترغیب حاصل کی ہے’’۔