21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ماہرین اقتصادیات اور دیگر ماہرین کے ساتھ نیتی آیوگ کے ‘‘اقتصادی پالیسی۔ آگے کا راستہ’’ کے موضوع پر منعقدہ گفت و شنید میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی،  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ کے زیر اہتمام ’’اقتصادی پالیسی۔ آگے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر 40 سے زائد ماہرین اقتصادیات اور دیگر ماہرین کے ساتھ منعقدہ  انٹرا ایکٹیو سیشن یعنی گفت وشنید کے اجلاس میں شرکت کی۔

اس اجلاس کے دوران، مندوبین نے مختلف اقتصادی موضوعات، مثلاً مجموعی۔ معیشت ، زراعت اور دیہی ترقیات، روزگار، صحت اور تعلیم، مینوفیکچرنگ اوربرآمدات، شہری ترقیات، بنیادی ڈھانچہ اور کنکٹی وٹی جیسے موضوعات پر اپنے اپنے نظریات و خیالات کو باہم ساجھا کیا۔

وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے تمام مندوبین کا اپنی پرمغز آرا ءاور تجاویز پیش کرنے کے لئے  ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس گفت و شنید میں شریک ہوتے ہوئے، وزیراعظم نے، معیشت کے مختلف پہلوؤں پر،  مختلف مندوبین کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز اور مشاہدات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بطور خاص انہوں نے مختلف موضوعات کے ماہرین  کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی عمدگی کی ستائش کی۔

اس میٹنگ میں ایسے متعدد مرکزی وزرا نے  بھی شرکت کی جو اقتصادی موضوعات  و معاملات کے  نگراں ہیں۔شرکاء میں نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین  جناب راجیو کمار، مرکزی حکومت اور نیتی آیوگ کے سینئر افسران بھی شامل تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More