Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے مرزاپور میں بان ساگر نہر پروجیکٹ قوم کو وقف کیا

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مرزا پور میں بان ساگر نہر پروجیکٹ قومی کے نام وقف کیا۔ اس سے پروجیکٹ سے حلقے میں آبپاشی میں کافی اضافہ ہوگا اور اتر پردیش کے مرزا پور اور الہ آباد ضلعوں کے کسانوں کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مرزا پور طبی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ریاست میں 100 جن اوشدھی مراکز کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے چُنار کے بالوگھاٹ میں گنگا ندی پر بنے ایک پُل کو بھی قوم کے نام وقف کیا جو مرزا پور اور وارانسی کے درمیان رابطے کو آسان بنائے گا۔

اس موقعے پر بولتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ مرزا پور حلقے میں لامحدود صلاحیت چھپی ہوئی ہے۔ انہوں نے شمسی پلانٹ کے افتتاح کے لیے فرانس کے صدر میخواں کے ساتھ مرزا پور کی اپنی گزشتہ دورے کو یاد کیا۔

وزیراعظم نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا ذکر کیا جن کا انہوں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران یا تو افتتاح کیا ہے یا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بان ساگر پروجیکٹ کی منصوبہ بندی تقریباً چار دہائی پہلے ہوئی تھی اور 1978 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا لیکن اس پروجیکٹ میں بے وجہ کافی تاخیر ہوتی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد ، اس منصوبہ کو پردھان منتری  کرشی سینچائی یوجنا کا ایک حصہ بنا دیا گیا اور مکمل کرنے کی سبھی کوشش کی گئی۔

مرکزی حکومت کے ذریعے کسانوں کی بہبود کے لیے کیے گئے اقدام کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے خریف فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں حال میں کیے گئے اضافے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے اوشدھی کیندروں سمیت، غریبوں کو کفایتی صحت دیکھ بھال دستیاب کرانے کےلیے کیے گئے اقدام کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن بیماری کو کنٹرول کرنے میں بھی اثردار ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بیمہ یوجنا – آیوشمان بھارت جلد ہی نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی دیگر سماجی فلاحی منصوبوں کے بارے میں بھی ذکر کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More