نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ’’بھارت کی بات سب کے ساتھ‘‘ سامعین کے ساتھ بات چیت کے اجلاس کے دوران ہندوستان کے ریلویز میں سفر کرنے کے لئے ہندوستان کے معمر شہریوں کے ذریعے سبسڈی چھوڑنے کی تعریف کی ہے۔ لندن میں سامعین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پر اپنے گزارے ہوئے دنوں کو یاد کیا اور لوگوں کے ساتھ اپنے تجربات کا ساجھا کیا۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ انڈین ریلویز کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معمر شہریوں کی کثیر تعداد نے، جنہوں نے سبسڈی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی تعداد میں نمایاں طور پر اضافہ درج ہوا ہے۔ 15 اگست 2016 سے 31 مارچ 2018 تک تقریباً 40 لاکھ معمر شہریوں نے رضاکارانہ طور پر ملنے والی رعایت کو چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں اس ایک قدم سے ریلویز کو 77 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ معمر شہریوں کے مسافر کرایہ میں صدفیصد رعایت چھوڑنے کا آپشن موجود ہے۔ مزید برآں انڈین ریلویز کے ٹکٹ پر دی جانے والی پوری رعایت یا نصف رعایت چھوڑنے کے متبادل کو کافی مقبولیت مل رہی ہے۔
معمر شہریو کی رعایت چھوڑنے کی اسکیم کو کافی کامیابی مل رہی ہے۔ انڈین ریلویز ان شہریوں کے تئیں مشکور ہے جنہوں نے رعایت چھوڑنے کا متبادل اپنایا ہے۔
ریل کرایے میں مرد معمر شہریوں کو فی الحال 40 فیصد جبکہ خاتون مسافر کو 50 فیصد تک کی رعایت ملتی ہے۔ تاہم مختلف زمروں کے تحت آنے والے مسافروں میں کھلاڑی اور دیویانگ افراد آتے ہیں جو رعایتوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، ان میں سب سے زیادہ معمر شہری اٹھاتے ہیں۔