17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے مشن گنگے کے وفد سے گفتگو کی

Urdu News

نئی دہلی: دریائے گنگا کی صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے  ایک قافلے کی شکل میں  نکلے کوہ پیمائی کے تقریباََ تجربہ کار افراد کے ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ اس گروپ میں  وہ آٹھ کوہ پیما بھی شامل ہیں ،جو محترمہ بچیندری پال   کی قیادت میں  پہلی بار ماؤنٹ ایوریسٹ سرکرنے والی  خواتین کی ٹیم میں شامل تھے۔

          مرکزی سرکار کی ’’نمامی گنگے ‘‘   کی حوصلہ افزائی سے اس  قافلے کے مشن کا نام ’’مشن گنگے ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ مہینے بھرتک دریا میں جاری رہنے والی ریفٹنگ   کے دوران یہ گروپ   دریائے گنگا میں ہر ی  دوار سے پٹنہ تک  کا سفرکرے گا ۔ اس سفر کے دوران یہ گروپ   بجنور ،نرورہ          ،                                                                                                                فرخ آباد ،کانپور ، الہ آباد ،وارانسی اور  بکسر میں    رکے گی ۔ ان سبھی 9 شہروںمیں یہ گروپ دریائے گنگا کی صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے گا۔

          وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس گروپ سے گفتگو کے دوران اس قابل ستائش  مہم کے لئے گروپ میں شامل ممبران  کی تعریف کی ۔ انہوں نےصاف ستھرے اورفعال دریائے گنگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس گروپ سے کہا کہ وہ جن شہروں میں عبوری قیام کریں، وہاں   کے اسکولی بچوں کو اس بیداری مہم میں شامل کیا جاناچاہئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More