16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ممبئی میں کاروباری سربراہوں سے بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ممبئی میں کاروباری سربراہوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ہندوستانی معیشت کو پیش کرنے والے 41 کاروباری لیڈر بات چیت کے دوران موجود تھے۔

 دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلنے والی اس میٹنگ میں ان پالیسی اصلاحات اور اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ جو گزشتہ چار سال کےد وران مرکزی حکومت کی طرف سے کئے گئے ہیں۔ معاشی ترقی اور دیگر شعبوں میں کی جانے والی ترقی میں صنعت کی خدمات پر  بھی بات چیت ہوئی۔

صنعت کے بہت سے نمائندوں نے ملک میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے تئیں حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے نئے بھارت کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی بھی توثیق کی۔

وزیراعظم نے حال ہی میں اسٹارٹ اپ اور صنعتکاروں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ایک مثبت مائنڈ سیٹ اور کچھ  کرنے کا جذبہ ملک کو اب آگے لے جارہا ہے۔ انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کی تھی کہ وہ زرعی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے۔

گھریلو سطح پر سامان تیار کرنے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے طبی آلات، الیکٹرانکس اور دفاعی سازو سامان جیسے شعبوں میں پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت کے بارے میں اظہار خیال کیا تھا۔

 اس سے پہلے وزیر خزانہ جناب پیوش گوئل نے ان اقدامات کو اجا گر کیا جو گزشتہ چار سال کے عرصے میں مرکزی حکومت کی طرف سے کئے ہے تاکہ ملک کی معیشت کو آگے لے جایا جاسکیں۔انہوں نے پالیسی اقدامات ، ترقی ، اختراع کے جذبے اور ٹیکنالوجی کے لئے اپنائی جانے والی اپروچ کا بھی ذکر کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More