نئیدہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما پھُلے کو ان کے یوم پیدائش کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنے خراج عقیدت کے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا :’’ مہاتما پھُلے کے یوم پیدائش پر میں مہاتما جی کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ۔
سماج کے حاشئے پر پڑے بے حال لوگوں کو ان کے ذریعہ شروع کی گئی سماجی اصلاحات اور اس پر مسلسل کام کرنے سے زبردست فائدہ پہنچا ہے ۔ آنجہانی مہاتما پھلے خواتین کے حالات میں بہتری لانے کے اپنے عزم پر ہمیشہ اٹل رہے اورانہوں نے ملک کے نوجوان طبقوں میں تعلیم کو زبردست طریقے سے فروغ دیا۔‘‘