19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے مہاراشٹر میں ہاؤسنگ اور شہری ترقیات سے متعلق

Urdu News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے دورمہاراشٹر کے دوران آج ہاؤسنگ اور شہری نقل وحمل سے متعلق اہم پروجیکٹوں  کی نقاب کشائی کی۔

کلیان میں ایک عوامی جلسے کے دوران وزیراعظم نے دو اہم میٹرو کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھا۔  یہ کوریڈور ہیں تھانے–بھیونڈی-کلیان میٹرو اور دہیسر-میرا-بھیئندر میٹرو۔

تکمیل کے بعد یہ دونوں کوریڈور  علاقے میں عوامی نقل وحمل سے متعلق عظیم خدمات انجام دیں گے۔

وزیراعظم نے کلیان میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ای ڈبلیو ایس اور ایل آئی جی ہاؤسنگ اسکیم کی 90 ہزار اکائیوں کا افتتاح کیا۔ کلیان میں آج جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا، ان کی لاگت تقریباً 33 ہزار کروڑ روپے ہے۔

پونے میں وزیراعظم نے پونے میٹرو فیز3 کا سنگ بنیاد رکھا۔

کلیان میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کو نمایاں کیا کہ کیسے مرکزی حکومت کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور عوامی نقل وحمل کی ترقی سے متعلق کاموں کو رفتار دی گئی ہے۔  انہوں نے 2022 تک ‘‘سبھی کے لیے گھر’’ کے مرکزی حکومت کے ویژن کا اعادہ کیا۔

پونے میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کنکٹی ویٹی  سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر زبردست زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توجہ اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور نقل وحمل کے شعبے کو مربوط کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا اور اٹل انوویشن مشن کے توسط سے ہندوستان ٹیکنالوجی کے ایک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More