وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میزورم کے عوام کو ریاست کے دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا ’’میزروم کے میرے بھائیوں اور بہنوں کو ریاست کے دن کے موقع پرمیری جانب سے نیک خواہشات۔ پورے ملک کو عظیم میزوکی شاندار ثقافت پر فخر ہے۔ میزورم کے لوگ فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر زندگی گزارنے ،اپنی رحم دلی اورپختہ عزم کے لئے جانے جاتے ہیں۔ریاست کی مسلسل ترقی کے لئے دعاگو ہوں‘‘