نئی دہلی جولائی ؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے معروف اور سرکردہ سابق سرکاری افسر نریش چندر کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام تعزیت میں وزیر اعظم نے کہا کہ جناب نریش چندر انتہائی غیر معمولی سرکاری افسر تھے اور انھوں نے انتظامیہ اور پالیسی سازی کے امور پر اپنے گہرے نقش ثبت کیے ہیں۔ مجھے ان کی موت کی خبر سے شدید تکلیف پہنچی ہے۔ مجھے آج بھی نریش چندر جی کے ساتھ گفتگو یاد ہے، جب وہ امریکہ میں ہندوستانی سفیر تھے اور انھوں نے مجھے رات کے کھانے کی دعوت دی تھی۔ وہ مضبوط ہند- امریکہ تعلقات میں یقین رکھتے تھے۔