نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ووٹروں کے قومی دن کے موقع پر سبھی اہل ووٹروں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ جمہوریت کو استحکام دینے کے لئے اپنا رجسٹریشن کرائیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ووٹروں کے قومی دن پر ہر ایک کو مبارک باد۔ بھارت کے انتخابی کمیشن کو مبارک باد، جو اس دن قائم کیا گیا تھا۔
میں سبھی اہل ووٹروں خاص طور پر نوجوانوں سے زور دے کر کہتا ہوں کہ وہ اپنی حصے داری سے جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا رجسٹریشن کرائیں۔ ایک ووٹ کی طاقت ایک زبردست طاقت ہے۔‘‘