13.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ویسٹرن کورٹ اینیکسی میں ارکان پارلیمنٹ کیلئے

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جنا ب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں نو تعمیرشدہ ویسٹرن کورٹ اینیکسی کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت ارکان پارلیمنٹ کیلئےعارضی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کی جائے گی۔

اس موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے اس پروجیکٹ کی تکمیل میں لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن کی کوششوں کیلئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ محترمہ مہاجن نے ہمیشہ ہی ارکان پارلیمنٹ کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا ہے۔ جنا ب مودی نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں جس طرح توجہ دی گئی ہے، اس سے ا ن کی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مقررہ وقت اور لاگت کے اندر مکمل کیا گیا ہے۔ جنا ب مودی نے ا س پروجیکٹ کی تعمیرمیں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب نئے ارکان پارلیمنٹ منتخب ہو کر آتے ہیں، تو انہیں ہوٹلوں میں قیام کرنا پڑتا ہے، جن سے انہیں کچھ پریشانیاں پیش آتی ہیں۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اکثر جس چیز کا خیال  نہیں رکھا جاتا ، وہ یہ ہے کہ سابق ارکان مقررہ وقت کے بعد بھی ان میں قیام کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ڈاکٹر  بابا صاحب امبیڈکرکےذریعےدکھائے گئے راستے پر گامزن ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات ہم آہنگی اور ایک ساتھ رہنے پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  کا مشن ہے کہ انتہائی غریب لوگوں کیلئے کام کیا جائے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ نئی دلی میں 26 علی پور روڈ پر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرکی یاد منانے کیلئے یادگارکا، جو ڈاکٹر امبیڈکر کا مہا پَری نِروان کی جگہ تھی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر 13 اپریل کو افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کچھ لوگوں کی طرف سے ڈاکٹر امبیڈکر کے نام پر کھیلی جانے والی سیاست کی مذمت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More