Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ڈی ڈی فری ڈش پر اپنے ریاستی دور درشن چینل حاصل کرنے کے لیے عوام کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوام کو اس بات کے لیے مبارک باد پیش کی ہے کہ وہ پہلی بار ڈی ڈی فری ڈش پر اپنی ریاست کے دوردرشن چینل دیکھ سکیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ پرسار بھارتی نے ڈی ڈی فری ڈش کے ذریعے ہندوستان کے سیٹلائٹ فٹ پرنٹ پر 11 مزید ریاستی ڈی ڈی چینلوں کو شامل کیا ہے۔ ان میں شمال مشرقی ریاستوں کے لیے پانچ چینل شامل ہیں۔ علاقائی ثقافت کو مستحکم کرنے اور لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے میں یہ بہت مؤثر ہوں گے۔

چھتیس گڑھ، گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تری پورہ اور اتراکھنڈ کے عوام کو پہلی بار ڈی ڈی فری ڈش پر  اپنے دور درشن چینل  ملنے پر مبارک باد’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More