نئی دہلی،31؍مئی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کابل میں ہوئے دہشت گردانہ دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ‘‘ ہم کابل میں ہوئے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہماری پوری ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان، افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔دہشت گردی کو حمایت دینے والی قوتوں کو شکست دیئے جانے کی ضرورت ہے۔