نئی دلّی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہفتہ کے روز گنیش چترتھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے چہار جانب خوشی و مسرت کیلئے دعا کی۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ’’ آپ سبھی کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد! گنپتی بپا موریا!
گنیش چترتھی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’گنیش چترتھی پر آپ سب کو ڈھیر ساری مبارکباد۔ بھگوان شری گنیش کا آشیرواد ہم سب کے ساتھ ہو۔ چہار جانب خوشی و مسرت رہے ‘‘۔