17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ہنر ہاٹ کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج یہاں ہنر ہاٹ کا دورہ کیا۔  وہ   ہنر ہاٹ میں شرکت کرنے والے ماہر دستکاروں، فنکاروں اور باورچیوں کے اسٹالس پر بھی گئے، جو ملک کے مختلف حصوں سے یہاں آئے ہیں۔ انڈیا گیٹ کے سبزہ زار پر  اس طرح کے  ڈھائی سو سے زیادہ اسٹالس لگائے گئے ہیں۔ خاص  بات یہ ہے کہ اس میں شرکت کرنے والے دستکاروں میں  آدھی سے زیادہ خواتین ہیں۔ وزیراعظم نے ہاٹ میں  ان دستکاروں کے ساتھ گفتگو کی  اور وہاں ثقافتی پروگرام بھی دیکھا۔

ہنر ہاٹ  حکومت کے ذریعے  روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی مقامی  روایتی دستکاری  اور ہنر کو  برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے عہد کا اظہار ہوتا ہے، جس  میں سے کئی  فنون ختم ہونے کی کگار پر ہیں۔

اس سال کے ہنر ہاٹ کا موضوع ہے ’’کوشل کو کام‘‘ ۔ پچھلے تین برسوں کے دوران ہنر ہاٹ کے ذریعے تقریبا  تین لاکھ ماہر دستکاروں، فنکاروں اور  باورچیوں کو روز گار  اور  روز گار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ فیض حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد  خاتون دستکاروں کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More