نئی دہلی۔؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی مدھیہ پردیش کے ٹیکن پور میں واقع بی ایس ایف اکیڈمی میں منعقد ہونے والی ڈی جی پی اور آئی جی پی کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ڈی جی پی کانفرنس سالانہ تقریب ہے جس میں ملک کے اعلیٰ پولیس افسران سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی اس سے پہلے آسام کے گوہاٹی میں 2014 میں ، سال 2015 میں گجرات کے رن آف کچھ میں اور 2016 میں حیدرآباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔
پچھلی میٹنگ کے دوران سرحد پار دہشت گردی اور بنیاد پرستی پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے لیڈر شپ ، ہلکے ہنر اور اجتماعی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس فورس کے لیے ٹیکنالوجی اور انسانی انٹرفیس کی ضرورت پر زور دیا۔
قومی راجدھانی کے باہر ڈی جی پی سالانہ کانفرنس کا انعقاد وزیراعظم کے اس ویژن کے موافق ہے جس میں انہوں نے ایسی کانفرنس کو صرف دلی تک محدود نہ رکھنے بلکہ اسے پورے ملک میں منعقد کرانے کی تلقین کی ہے۔