نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندرمودی بنگلور و میں اسرو کے صدر دفتر کا دورہ کریں گے تاکہ 7ستمبر 2019 کو چندریان -2 کے چاند کے ساؤتھ پول پر اترنے کا آخری منظر دیکھ سکیں ۔
وہ اس موقع پرپورے بھارت میں 8سے 10ویں درجے تک کے طلبا کے لئے منعقد کئے خَلائی کوئز میں جیتنے والوں سے بات چیت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کی حیثیت سے وہ سائنس اور اس کی کامیابیوں سے بڑی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ جناب مودی کے اسرو کے دورے سے بھارتیہ خلائی سائنسدانوں کے جوش وخروش کو فروغ حاصل ہوگا اور نوجوانوں کو یہ فیضا ن حاصل ہوگا کہ وہ اختراعی ذہن کو ترقی دیں اور کھوج وتحقیق کے جذبے کو فروغ دیں۔
چندریان-2 مشن میں ذاتی دلچسپی دکھاتے ہوئے جناب مودی نے اسے ’’ انڈیا ایٹ ہارٹ ، انڈین ان اسپرٹ ، قراردیا تھا۔ ہر بھارتی کو سب سے زیادہ خوشی اس بات پر ہوگی کہ یہ پوری طرح دیسی مشن ہے ۔‘‘
اسرو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چندریان-2 سات ستمبر 2019 کو رات ایک بج کر 30 منٹ سے دو بج کر 30 منٹ کے درمیان اترے گا۔