16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم چھتیس گڑھ میں : جنجگیر – چمپا میں کسانوں کی ریلی سے کیا خطاب؛ بنیادی ڈھانچے کے اہم ترین منصوبوں کا رکھا سنگ بنیاد

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیراعظم نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کا دورہ کیا۔ جنجگیر  – چمپا میں  انہوں نے زراعت اور روایتی ہینڈلوم سے متعلق ایک نمائش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے  قومی شاہراہوں اور پینڈرا – انوپ پور تیسری ریلوے لائن کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کی منتخبہ مستفیدین کو سرٹیفکیٹ وغیرہ سونپا۔

ایک بڑی کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کا ذکر کیا جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے تین ریاست اتراکھنڈ، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ بنائے تھے ۔ ترقی سے متعلق ان کے ویژن کے پیش نظر آج یہ سبھی ریاستیں تیز رفتار ترقی کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے اور لوگوں کی خواہشات پورا کرنے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہوہ  لوگوں کی زندگی میں آسانیاں فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ حکومت ووٹ بینک  بنانے اور انتخاب جیتنے کے لیے اسکیم چلانے میں یقین نہیں رکھتی۔  انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ایک نیا اور جدید چھتیس گڑھ بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کی ترقی کے ساتھ ہمارا مشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویلیو ایڈیشن کے ذریعے وہ کسانوں کے فائدے کو یقینی بنانے کی غرض سے کڑی مشقت کر رہے ہیں۔ پردھان منتری  کسان سمپدا یوجنا اس مشن میں کسانوں کے لیے مدد گار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشن کے طور پر بیت الخلاء کی تعمیر کا کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجولا یوجنا کے تحت غریبوں کو گیس کنکشن دیئے گئے ہیں اور اب سوبھاگیہ یوجنا کے تحت ہر ایک گھر میں بجلی کا کنکشن یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More