17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا اسرائیل کے وزیراعظم کو تحفہ

وزیراعظم کا اسرائیل کے وزیراعظم کو تحفہ
Urdu News

نئی دہلی : صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی  نےقصرصدارت کے احاطے میں واقع زمرہ ’اے ‘ کے تحت آنے والی ہیریٹیج بلڈنگوں کا 4جولائی ،2017کو افتتاح کیاہے ۔

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ ان احیاشدہ تاریخی حیثیت کی حامل عمارتوں کا افتتاح کرکے بڑی مسرت ہوئی ہے ۔ تعمیرات کا یہ کام ان کے دورصدارت میں شروع ہواتھا جس کے تحت راشٹرپتی بھون کے احاطے میں واقع تمام تراہم قومی اہمیت کی  حامل تاریخی عمارتوں اورڈھانچوں کی مرمت کی جانی تھی ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ 2009میں این ڈی ایم سی نے راشٹرپتی بھون کو گریڈ ’اے ‘ کی ہیری ٹیج بلڈنگ قراردے دیاتھا۔ گذرے ہوئے زمانے کے سرد وگرم نے ان عمارتوں کے ڈھانچوں پراپنا اثرڈالاتھا جوگزشتہ چھیاسی برسوں سے زیراستعمال تھیں ۔ ان کے احیأ اور مرمت کاکام مشکل اورمحنت طلب تھااور اسے لگن اورپکے ارادے  کے بغیرپایۂ تکمیل تک پہنچاناممکن نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس بات کی خاص طورپرخوشی ہے کہ ان تمام ہیری ٹیج عمارتوں کی اصل شکل وصورت بھی اپنے روایتی انداز میں برقراررہی ہے ۔

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند کی سکریٹری محترمہ امیتاپال نے کہا کہ مرمت اوراحیأ کاکام صدرجمہوریہ ہند کے ایما پر انجام پایاہے اور یہ انھیں خواب تھا کہ ان تما ہیری ٹیج عمارتوں کی شان وشوکت پھرسے بحا ل کی جائے تاکہ راشٹرپتی بھون کے اندر ایک ہم آہنگی کے حامل کنبے کا ماحول بحال ہوسکے ۔ انھوں نے کہاکہ اس مہینے کی دس تاریخ کو آشیانہ ، دہرہ دون کے ایک گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیاجائے گا جوایک پی بی جی اثاثہ ہے ۔

          احیأ کا مذکورہ کام صدرجمہوریہ ہند کے سکریٹریٹ اور سی پی ڈبلیوڈی کی پہل قدمی کا نتیجہ ہے جس میں آئی این ٹی اے سی ایچ بھی راشٹرپتی بھون کی اس کوشش میں شامل رہاہے ۔ احیأ شدہ عمارتیں جن کا کل افتتاح کیاگیاہے ان میں ریجی منٹل کوارٹرس گارڈ بلڈنگ جسے اصلاًگارڈروم اورکوچ ہاؤس کے طورپر تعمیرکیاگیاتھا ، ایم آئی ایریا جواصلاًمردوں کے اسپتال کے طورپرتعمیر ہواتھا ، چاربیرکیں جو اصلاًبھارتی بری  پیدل فوج کی رہائش گاہ کے طورپرتعمیرہوئی تھیں ، پی بی جی آفیسرز میس بلڈنگ جسے برٹش انفینٹری میس کے طورپرقائم کیاگیاتھا اورآرمی یعنی بری فوج کے افسروں کا میس جسے اصلاًبرطانوی افسروں کے کوارٹروں کے طورپرتعمیر کیاگیاتھا ، شامل ہیں ۔

          تمام ترمذکورہ عمارتیں  اور وہ  عمارتیں بھی، جن کا افتتاح کل عمل میں آیا تھا، ان سب کے دستاویزات تیارکئے گئے تھے اور احیأ کا کام شروع ہونے سے قبل ہی یہ تما م ترکام مکمل کرلیاگیاتھا۔ مرمت کے تحت اصل پلاسٹرکااحیأ کوٹہ اسٹورفلورنگ ، پرانے نقش ونگارکا احیأ ، آتش دانوں کی پینٹنگ اور اصل ڈیزائن کے مطابق ان کا اصل احیاجیسے کام شامل ہیں ۔

          قصرصدر کے مذکورہ احیائی عمل کے لئے ایک جامع تحفظ انتظام منصوبہ (سی سی ایم پی ) صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب کو 26جون ،2013کو آئی این ٹی اے سی ایچ کے ذریعہ پیش کیاگیاتھا۔ سی سی ایم پی سے وابستہ مسولاتی تفصیلات میں یہ بات کہی گئی تھی کہ بطور’اے ‘ گریڈہیری ٹیج بلڈنگ ، قصرصدریاراشٹرپتی بھون کی عمارت میں کس حدتک دخل دیاجاسکتاہے جس کے توسط سے اس عمارت کا احیأ منظورہو، اس اعلاترین عہدہ دارسے وابستہ عمارت کا سائٹ ، صدرجمہوریہ ہند کی رہائش گاہ سمیت کس حدتک احیأکے تحت عمل میں لائی جاسکتی ہے ، تمام نکات کی وضاحت کی گئی تھی ۔ اسی بنیاد پراسے ایک زندہ جاوید ہیری ٹیج بلڈنگ کی حیثیت حاصل ہے اور اس کا تعلق اس کے رکھ رکھاؤاور موثر کام کاج سے بھی ہے ۔ سی سی ایم پی میں دونوں چیزوں کا لحاظ رکھاگیاتھا ۔سی سی ایم پی کی تفصیلات تیارکرتے وقت اس امرکا خاص خیال رکھاگیاتھا کہ قصر صدرکا پس منظرکیاہے اور اس کی ہمعصرعملی ضروریات کیاہیں ۔سی سی ایم پی نے اس بات پرزوردیاتھا کہ راشٹرپتی بھون کے احاطے کے اند ر تمام ترہیری ٹیج خصوصیات کے تحفظ کے لئے ان کا لگاتاررکھ رکھاؤ بہت ضروری ہے ۔

          راشٹرپتی بھون اوراس کے احاطے کو نئی دہلی میونسپل کونسل  کے ذریعہ دلی کی عمارتوں سے متعلق ذیلی قوانین 1983کے کلاز نمبر 23 کے تحت گریڈ ’اے ‘ ہیری ٹیج بلڈنگ قراردیاگیاتھا۔ جہاں ایک طرف عمارتیں اورمنظرنامہ اب بھی پوری قوت کے ساتھ اپنی اصل جھلک پیش کرتی ہیں ، ڈیزائن ساری وہی ہے تاہم قصرصدر کی ہمعصرضروریات کا بھی لحاظ رکھاجاناتھا اور سائٹ کو اس انداز میں احیأ سے گذاراجاناتھا کہ فن تعمیر اور لینڈ اسکیپ دونوں کی اصل حالت مجروح نہ ہو۔ اس پس منظرمیں دلی چیپٹرآف دی انڈین نیشنل ٹرسٹ فارآرٹ اینڈ کلچرل ہیری ٹیج تشکیل دیاگیاتھا تاکہ ایک جامع تحفظاتی انتظام منصوبہ یعنی سی سی ایم پی تیارکیاجاسکے ۔

          اگرچہ راشٹرپتی بھون ایک واحدمتحدہ کامپلکسہے ، تاہم عملی ضروریات کے تحت یہ فیصلہ کیاگیا کہ اس پروجیکٹ کو دومراحل میں مکمل کیاجائے گا ۔ پہلے مرحلے کے احاطے پرتوجہ مرکوز کی جائے بعدازاں مین بلڈنگوں یعنی راشٹرپتی بھون کی اصل عمارت پرتوجہ دی جائے ۔

          2015میں پہلے مرحلے کے تحت سی سی ایم پی کے ذریعہ راشٹرپتی بھون کے اندرواقع شیڈول ’اے ‘ اورشیڈول’بی ‘ کے علاقے کے دوگھنٹہ گھروں ( یہ وہ ہیری ٹیج ڈھانچے ہیں جنھیں ایڈون  سرلٹینس نے بالترتیب 1924 اور   1925تعمیر کرایاتھا)کو احیأ کے تحت لایاگیا۔مذکورہ دونوں گھنٹہ گھروں کے احیأ کا کام آئی اے سی این ٹی اے سی ایچ نے انجام دیاجب کہ اس میں لگے ہوئے گھنٹالوں کی مرمت کاکام آئی آئی ٹی دلی نے انجام دیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More