15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا تالچر زرعی پلانٹ ، اڈیشہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب

Urdu News

نئیدہلی؛ اسٹیج پر موجود اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال جی، ریاست کے وزیراعلیٰ، میرے دوست جناب نوین پٹنائک جی، مرکز میں کابینہ کے میرے ساتھی جناب جیوئل اورم جی، جناب دھرمیندر پردھان جی، کابینہ میں میرے ساتھی جناب ستپتی جی، یہاں کے رکن برجکشور پردھان جی، اور پیارے بھائیوں اور بہنوں۔

اس کے بعد مجھے ایک بڑی ریلی میں بولنا ہے اور اس لیے میں اس کی تفصیلی گفتگو یہاں نہ کرتے ہوئے  بہت ہی کم لفظوں میں اس موقعے پر ، اس کے تئیں میں خوشی کا اظہار کرتاہوں اور مقررہ وقت میں اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے عہد کے ساتھ میں متعلقہ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ایک طرح سے یہ تجدید کا کام کرنے کا مجھے موقع ملا ہے۔ کئی دہائیوں پہلے جو خواب دیکھے تھے ، لیکن کسی نہ کسی کمی کی وجہ سے وہ سارے خواب بکھر چکے تھے۔ اور یہاں کے لوگوں نے بھی امید چھوڑ دی تھی کہ کیا اس پروجیکٹ کو ، اس شعبے کو دوبارہ زندگی حاصل ہو سکتی ہے کیا؟

لیکن ہم نے عہد کیا ہے ملک میں نئی توانائی کے ساتھ، نئی رفتار کے ساتھ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے، اور اس عزم کو پار کرنے کے لیے ایسے کئی بہت بڑے پروجیکٹس، کئی بڑے منصوبے، کئی بڑے اقدام، اس میں بھی توانائی چاہیے، اس میں بھی قوتِ عزم چاہیے۔ اور اسی کا نتیجہ ہے کہ تقریباً 13 ہزار کروڑ روپیے کی لاگت سے آج اس پروجیکٹ کی پھر سے تجدید کاری کا کام یہاں شروع ہو رہا ہے۔

مکمل طور پر ہندوستان کے لیے یہ نئی ٹیکنالوجی ہے۔  کول گیسی فکیشن کے ذریعے یہاں کے اس کالے ڈائمنڈ کو ایک نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف اس شعبے  بلکہ  ملک کو بھی نئی سمت ملنے والی ہے۔ ملک کو باہر سے جو گیس لانا پڑتا ہے، باہر سے یوریا لانا پڑتا ہے، اس سے بھی نجات ملے گی اور بچت ہوگی۔

اس شعبے کے نوجوانوں کے لیے یہ روزگار کا بھی بڑا موقع ہے۔ تقریباً ساڑھے چار ہزار لوگ اس پروجیکٹ کے ساتھ جڑیں گے اور اس کی وجہ سے اس کے آس پاس بھی بہت سی تنظیمیں فروغ پائیں گی، جس کا فائدہ یہاں ملے گا۔

ترقی کی سمت کیسے بدلی جا سکتی ہے – نیتی صاف ہو، نیت ملک کے لیے وقف ہو، تب فیصلے بھی اعلیٰ ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں نورتن، مہارتن، رتن – ایسے کئی سرکاری پی ایس یوز کا چرچہ ہم سنتے آئے ہیں۔ کبھی اچھی خبر، کبھی بُری خبریں آتی رہتی ہیں۔ لیکن ان کو ملا کر کے، ایک نئی قوت بن کر کے کیسے کسی پروجیکٹ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، یہ ایک نئی مثال ملک کے سامنے ہوگی کہ جب ملک کے اس طرح کے جواہرات یکجا ہو کر کے  ، مہا رتن یکجا ہو کر کے اس پروجیکٹ کی ذمہ داری لیں گے اور ان سب کی مہارت ، ان سب کی دولت اس کام میں لگے گی  اور اڈیشہ کی زندگی کو اور ملک کے کسانوں کی ضروریات کو مکمل کرنے کی وجہ بنے گی۔

مجھے بتایا گیا ہے،کیونکہ میں ایسے پروجیکٹس میں جاتا ہوں تو میں پوچھتا ہوں کہ پروڈکشن کی تاریخ بتایئے۔ انہوں نے مجھے 36 مہینے میں  بتایا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، 36 مہینے کے بعد میں پھر سے یہاں آپ کے درمیان آؤنگا اور اس کا افتتاح بھی آپ کے درمیان کروں گا۔ اس یقین کےساتھ میں پھر ایک بار وزیراعلیٰ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے میں اپنے بات کو  ختم کرتا ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More