15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا تعلیم کے احیاء سے متعلق تعلیمی قیادت کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں تعلیم کے احیاء سے متعلق تعلیمی قیادت  کے  ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی احیاء یا از سرنو  بحالی کی بات سوچتا ہے تو پہلی تصویر جو اس کے ذہن میں آتی ہے، وہ سوامی وویکانند کی ہوتی ہے جنہوں نے دنیا کے سامنے ہندوستانی فکر کی  طاقت کو پیش کیا ۔

وزیراعظم نے تعلیمی  عناصر کے طور پر خود اعتمادی ، کردار سازی اور انسانی اقدار پر سوامی وویکانند کے ذریعہ  زور دیے جانے کا ذکر  کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اختراع  تعلیم کا ایک اور  اہم عنصر بن گیا ہے۔

قدیم گرنتھوں، ویدوں کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم بغیر علم کے اپنے سماج ، اپنے ملک یہاں تک کہ اپنی زندگی کا بھی تصور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تکشیلا، نالندہ  اور وِکرم شیلا جیسی ہماری  قدیم یونیورسٹیوں نے علم کے علاوہ  اختراع  کو بھی اہمیت دی تھی۔ وزیراعظم نے تعلیم سے متعلق  بابا  صاحب بھیم راؤ امبیڈکر، دین دیال اپادھیائے اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے خیالات کو بھی یاد کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آج کوئی ملک یا شخص تنہائی میں نہیں رہ سکتا ۔ انہوں نے ’گلوبل  شہری‘ یا ’عالمی گاؤں‘ کے  طرز پر غور و فکر کرنے کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو چیلنجز آج ہمارے سامنے ہیں، ان کا حل تلاش کرنے کے لیے ہمارے یونیورسٹیوں  یا ہمارے کالجوں سے مستفید ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو اختراع  اور فروغ  کے لیے باہم مربوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے طلبا سے اپنے کلاس کی تعلیم کو ملک کی خواہشات  کے ساتھ جوڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز کا بھی ذکر کیا جنہیں  اختراع کے لیے  طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔انہوں نےتعلیمی ڈھانچے میں فروغ کے لیے   رائز  – تعلیم کے نظام اور بنیادی ڈھانچے کی از سر نو تجدید  کے   پروگرام  کا ذکر کیا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے سماج کے لیے اچھے اساتذہ تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسکالر اور طلباء  ڈیجیٹل خواندگی کا تشہیر کرنے اور سرکاری پروگراموں کے لیے مزید شعور بیدار کرنے کی ذمہ داری لے سکتے ہیں جن سے زندگی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں نے ’برانڈ انڈیا‘ کو ایک عالمی شناخت دی ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسکِل انڈیا جیسے منصوبوں کا ذکر کیا جن کا مقصد نوجوان صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More