نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وزیراعظم کے دفتر میں رابطۂ عامہ افسر (پی آر او) جناب جگدیش ٹھکر کے انتقا ل پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ایم او میں پی آر او جناب جگدیش ٹھکر کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ جگدیش بھائی ایک معروف صحافی تھے اور مجھے گجرات اور دہلی دونوں جگہوں پر برسوں تک ان کے ساتھ کام کرنے کی خوشی حاصل رہی ہے۔ وہ اپنی سادگی اور گرمجوش طبیعت کے لئے جانے جاتے تھے ۔
متعدد صحافیوں نے برسوں تک جگدیش بھائی کے ساتھ مستقل تبادلۂ خیال کیا ہوگا۔ انہوں نے گجرات کے متعدد وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ماضی میں کام کیا تھا۔ ہم نے ایک حیرت انگیز شخص کو کھو دیا ہے، جسے اپنے کام سے محبت تھی اور جو اسے انتہائی تندہی کے ساتھ کرتا تھا ۔ ان کے اہل خانہ اور ان کے بہی خواہوں کےتئیں اظہار تعزیت۔