Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا راجسو گیان سنگم میں ٹیکس منتظمین سے خطاب

PM addresses tax administrators at Rajasva Gyan Sangam
Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں راجسو گیان سنگم کا افتتاح کیا اور مرکز اور ریاستی حکومتوں دونوں کے ٹیکس منتظم کاروں سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے افسران کو ورک کلچر میں بہتری لانے اور اپنی کارکردگی کا از خود احتساب کرنے پر ابھارا۔

جی ایس ٹی کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معاشی شمولیت اور نظام میں شفافیت کے علاوہ 70 لاکھ سے زائد نئے تاجروں کو پچھلے دو مہنیوں کے اندر ٹیکس کے بالواسطہ نظام میں لایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام تاجروں کے لئے جی ایس ٹی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے مقصد سے ہمیں یہ یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہیے کہ سالانہ 20 لاکھ روپے سے کم کاروبار کرنے والے چھوٹے تاجروں سمیت تمام تاجروں کو جی ایس ٹی نظام میں اندراج کرانا چاہیے۔ وزیراعظم نے افسران سے کہا کہ وہ اس زمرے کے لئے ایک نظام تیار کرکے اس سلسلے میں کوششیں کریں۔

وزیراعظم نے افسران سے کہا کہ وہ 2022 یعنی 75 ویں یوم آزادی کی سالگرہ تک ملک کے ٹیکس نظام میں بہتری لانے کے لئے واضح اہداف متعین کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک ایسا ماحول قائم کرنے پر کام کررہی ہے جس میں بدعنوانوں کا اعتماد بکھر جائے اور ایماندار ٹیکس دہندگان میں بھروسہ اور اعتماد پیدا ہو۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے مرکزی حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات مثلاً نوٹ بندی اور کالے دھن اور بے نامی املاک کے خلاف سخت قوانین کے نفاذ وغیرہ کا تذکرہ کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے عدالتی چارہ جوئی اور اپیل میں ٹیکس سے متعلق زیر التوا بہت سارے معاملات پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کیسوں میں جو بڑی رقم پھنسی ہوتی ہے، ان کا استعمال غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے افسران سے اپیل کی کہ وہ زیر التوا معاملات کے خاتمے کےلئے راجسو گیان سنگم کے دوران ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ وزیراعظم نے افسران سے کہا کہ وہ غیر اعلان شدہ آمدنی اور اثاثے کی سرگرم طور پر جانچ کے لئے ڈیٹا تجزیاتی آلات کا استعمال کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ حالانکہ ہر سال افسران ٹیکس آمدنی میں اضافے کے لئے کوششیں کرتے ہیں، تاہم نظام میں ٹیکس کی جو مقدار آنی چاہیے ، اکثر و بیشتر وہ آنہیں پاتی ہے۔ وزیراعظم نے افسران سے اپیل کی کہ وہ ایک مقرہ وقت کے اندر ٹیکس بڑھانے کا حل نکالیں اور اس بات پر زور دیا کہ بے ایمانوں کے غلط اعمال کی قیمت ایماندار مسلسل نہیں چکا سکتے۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے ڈیٹا انالیٹکس اور جانچ ونگ میں مضبوطی کے لئے ٹیکس محکموں میں ہیومن ریسارس منیجمنٹ پر دوبارہ کام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دو روزہ گیان سنگم میں ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے ٹھوس خیالات پیش کئے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More