نئی دہلی۔جولائی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے سائنس داں اور ماہر تعلیم پروفیسر یشپال کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’’پروفیسر یشپال کے انتقال پر مجھے دکھ ہے۔ ہم نے ایک ایسے ازحد ذہین سائنس داں اور ماہر تعلیم کو کھودیا ہے جس نے بھارت کی تعلیم میں ایک دائمی تعاون دیا۔ میں نے پروفیسر یشپال کے ساتھ بہت سے موقعوں پر بات چیت کی جن میں 2009 میں گجرات میں بچوں کی قومی سائنس کانگریس بھی شامل ہے۔‘‘
وزیراعظم نے پروفیسر یشپال کے ساتھ بچوں کی 2009 کی قومی سائنس کانگریس کے موقعے پر لی گئی کچھ تصویریں بھی دکھائیں۔