نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے گورنر آنجہانی بلرام جی داس ٹنڈن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاہے کہ چھتیس گڑھ کے گورنر جناب بلرام جی داس ٹنڈن کے انتقال سے افسردہ ہوں۔ ہم نے ایک ایسی معزز عوامی شخصیت کو کھودیا ہے جن کی سماج کے تئیں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے خیالات ان کے اہل خانہ اور بہی خواہو ں کے ساتھ ہیں۔
جناب بلرام جی داس ٹنڈن نے پنجاب میں امن اورترقی کے لئے دہائیوں تک کام کیا ۔ صنعت اور مزدوروں کی فلاح بہبود سے گہری دلچسپی رکھنے والے بلرام جی داس ٹنڈ ن کے انتظامی تجربات نے ریاست کو گرانقدر فائدہ پہنچایا۔ ایمرجنسی کی مخالفت میں اپنی حوصلہ مندی کے اظہار کے لئے وہ یاد رکھے جائیں گے ۔