18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کل سائنس اور ٹیکنالوجی کیلئے شانتی سوروپ بھٹناگر انعامات تقسیم کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی 28؍فروری 2019 کو نئی دلی کے وگیان بھون میں سائنس اور ٹیکنالوجی کےلئے شانتی سوروپ بھٹناگر انعامات کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم سال 2016، 2017 اور 2018 کے لئے شانتی سوروپ بھٹناگرایوارڈ دیں گے۔ وہ اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

شانتی سوروپ بھٹناگرایوارڈ سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل، سی ایس آئی آر کے بانی ڈائرکٹر ڈاکٹر شانتی سوروپ بھٹناگر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف زمروں میں بھارت میں کئے گئے امتیازی کام کے اعتراف میں ہر سال دیاجاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More