12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کی آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کےموقع پر دوطرفہ ملاقاتیں

अस्ताना में एससीओ शिखर सम्मेलन में प्रधान मंत्री का वक्तव्य
Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کےموقع پرقزاقستان، چین اور ازبکستان کےرہنماؤں کےساتھ باہمی ملاقاتیں کیں۔ جمعرات کو قزاقستان کےصدر نورسلطان نظربایوف کےساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے 18-2017میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کیلئے قزاقستان کو مبارکباد دی۔ صدرنظربایوف نےوزیراعظم کا پرجوش انداز میں خیر مقدم کیااور 2015میں قزاقستان میں اس سے پہلے  ان کےدورےکویادکیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس دورےکےدوران کئےگئےفیصلوں اور معاہدوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔قزاقستان فی الحال بھارت کو یورینیئم کی  سپلائی کرنےوالاسب سے بڑا ملک ہےاوردونوں رہنماؤں نے شراکت داری برقراررکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔ہائیڈروکاربن کےشعبےمیں تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے انٹرنیشنل سولر الائنس کا رکن بننے کیلئے قزاقستان کو دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے رابطہ کاری بڑھانے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ اس تناظر میں ایران میں چابہاربندرگاہ کےذریعے رابطہ کاری  پر بھی  تبادلۂ  خیال کیاگیا۔ دلی اور آستانہ کو جوڑنےوالی دوپروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔

          وزیراعظم مودی نے آج چین کےصدر زی جِن پنگ کےساتھ دوستانہ اور مثبت ملاقات کی۔وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان کی شمولیت کیلئے چین کی مدد کرنےپران کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے محسوس کیا کہ ایک کثیر قطبی دنیا میں اور ایک ایسے وقت میں جبکہ  عالمی سطح پر غیر یقینی کی صورتحال ہے، ہند-چین تعلقات استحکام کےعوامل  ہیں اوردونوں ملکوں کےلئےمل جُل کرکام کرنا ضروری ہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ کاری اور ثقافتی تبادلےجیسے موضوعات زیربحث آئے۔

وزیراعظم نےازبکستان کےصدر شوکت مرزیایوف کےساتھ گرمجوشانہ اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، تجارت اور صحت کےشعبوں میں مضبوط تعلقات  قائم کرنےپرتبادلۂ خیال کیاگیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More